وائلڈ لائف ریڈ اسکواڈ پنجاب نے غیرقانونی شکار کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈاؤن اسپیشل وائلڈ لائف ریڈ اسکواڈ پنجاب نے گجرات وائلڈ لائف اسٹاف کے ہمراہ دوسری بڑی کاروائی کی ہے۔
بیان کے مطابق باڈر بیلٹ پبلک ??ائلڈ لائف ریزرو میں غیرقانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن 2 شکار پارٹیوں کے خلاف کی گئی۔
نڈالہ مرچولہ تحصیل گجرات کے علاقے میں ناکہ بندی کر کے گرفتار 8 ملزمان سے ذبح شدہ مگھ سمیت مختلف آلات شکار بشمول سات 12 بور بندوقیں، ایک رائفل اورپسٹل سمیت سیکڑوں کی تعداد میں کارتوس اورگولیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف پنجاب وائیلڈ لائف ایکٹ ک?? تحت قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے کسی بھی پبلک ??ائلڈ لائف ریزرو ایریا بشمول تمام بارڈر بیلٹ (زیرو لائن سے آٹھ کلو میٹرتک) ایریا میں کسی بھی قسم کا شکار پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ ک?? خصوصی پرمٹ ک?? بنا نہیں ہو سکتا، کوئی بھی دیگر محکمہ کسی قسم کے شکارکا پرمٹ یا??جا??ت دینےکامجازی نہ ہے، لہذا شکار کی باقاعدہ ??جا??ت محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے علاوہ کوئی دیگر محکمہ نہ دے سکتا ہے۔